این آر او عملدرآمد کیس کے فیصلے کے بعد صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنماں کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں صدر زرداری سے آج رات متحدہ قومی موومنٹ کی پانچ رکنی وفد نے ملاقات کرنی تھی جسے منسوخ کردیا گیا اور صدر سے آج وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری کی بھی ملاقات شیڈول میں تھی اسے بھی منسوخ کیا گیا ہے ملک کے دیگر شہروں میں موجود پیپلزپارٹی کے تمام سینئر رہنماں کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے جہاں وہ اس مشاورتی اجلاس میں شریک ہونگے۔