صدر نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیا

zardari

zardari

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کل طلب کر لیا ہے جس میں بھتہ مافیا کیخلاف آپریشن کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس منگل کے روز ایوان صدر میں ہو گا جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان و زیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان محکمہ داخلہ و پولیس حکام شریک ہونگے جس میں اجلاس میں بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے صدر خصوصی احکامات جاری کرینگے ، جبکہ صدر کو بھتہ مافیا کے خلاف اب تک کی کارروائی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدر ذرداری نے متحدہ قومی موومنٹ اور تاجروں کے بھتہ مافیا کے خلاف احتجاج کا سختی سے نوٹیس لیتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر لندن بات کرکے بھتہ مافیا کے خلاف سخت کارروئی کی یقین دہانی کرائی تھی اور اسی وجہ سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کراچی میں موجود ہیں اور انہوں نے رینجرز، پولیس اور حساس اداروں سے خصوصی بریفنگ بھی لی ہے جو صدر کو پیش کی جائے گی۔