صغیر احمد خان کی تحریک آزادی اور لبریشن فرنٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ، وصیف احمد
Posted on November 15, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ پورٹر) سردار صغیر احمد خان کی تحریک آزادی اور لبریشن فرنٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں انکے میڈیا ٹرائل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے راہنما چوہدری توصیف احمد نے کیا انہوں نے کہاکہ سردار صغیر احمد خان تحریک آزادی کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں آزادکشمیر ،مقبوضہ کشمیر اور بیرون ممالک لبریشن فرنٹ کو فعال ،متحرک اور مضبوط بنانے میں انکا بنیادی کردار ہے۔
موصوف کی تحریک آزادی کشمیر ور لبریشن فرنٹ اور عوامی حقوق کیلئے گراں قدر خدمات ہیں انہوں نے کہاکہ ہم سردار صغیر خان کیخلاف ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈہ کی بھرپور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی اور لبریشن فرنٹ کو بھی نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا قائدین اپنے اختلافات مل بیٹھ کر حل کریں ۔