ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان، سلمان خان اور امیتابھ بچن کے بعد اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ‘صاف ستھرے بھارت کی مہم سوچھ بھارت کے ساتھ اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی وابستہ ہو گئی ہیں۔
پرینکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویڈیو سائٹ یو ٹیوب پر اس مہم میں اپنی شرکت کا ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ممبئی کے ایک علاقے ورسووا میں انھیں صفائی میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں ان کی فلم ’اگنی پتھ‘ کی شوٹنگ ہوئی تھی۔ ان کے ساتھ اس صفائی مہم میں وہاں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔
پرینکا کہتی ہیں: ’میرا مقصد یہاں صرف صفائی کرنا نہیں ہے بلکہ اس جگہ کو دوبارہ آباد کرنا بھی ہے۔