اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صوبوں کو حقوق نہ دینے کی وجہ سے ملک ٹوٹ گیا، سیاست پرپابندی لگنے سے ادارے کمزور ہوئے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آمروں نے پاکستان کا آئین توڑا۔ موجودہ حکومت نے آمرانہ اختیارات ختم کر دیئے ہیں۔ جمہوریت دشمن عناصرہرروز حکومت جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ذوالفقار علی بھٹو نے چھوٹے صوبوں کو حقوق دلوانے کیلئے سینیٹ قائم کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں حقیقی نمائندوں کو منتخب کریں جو ان کے مسائل حل کر سکیں۔