تمام دنیا کے جمہوری حکومتوں میں وہاں کے عوام اپنے مسائل پرآوازاٹھاتے ہیں یہ جمہوریت کی روح ہے مگر پاکستان باالخصوص صوبہ بلوچستان میں جمہوریت کی روح تڑپ رہی ہے یہاں نہ جمہوریت ہے اورنہ حکومت اگر کچھ لوگ ہے وہ بھی سیرسپاٹوں اورجمع کئے گئے رقم سے اپنے ذاتی کاروبار میں مصروف ہے پانچ درجن وزیروں میں سے بمشکل دوپانچ وزیرکوئٹہ میں نظرآئیں گے باقی وزراء کے بارے میں ہمیں اشتہارگمشدگی دینا پڑے گا لیکن پھر بھی عوام امیدنہ رکھیں کہ گمشدہ وزراء بمعہ اپنے سالاراعلیٰ واپس آجائیں گے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بلوچستان اب صوبہ ہڑتالستان بن چکاہے اساتذہ ، کلرک طلباء سب ہڑتال پرہے سب سے سنگین اقدام یعنی تادم مرگ بھوک ہڑتال اساتذہ نے کررکھی ہے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف آ ل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی بقی ایشن کی تا دم مرگ بھوک ہڑتال جا ری ہے۔
کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں گزشتہ روز کئی اسا تذہ کی حالت غیر ہو گئی ۔تا دم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میںاے جی ٹی اے کے صوبائی صد ر حاجی عبدالغفار کدیزئی نے بتا یا کہ حکو مت نے کبھی بھی ان کے مطا لبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور ہمیشہ طفل تسلیاں دی ۔بیروکریسی کے احکامات پر گزشتہ دنوں پولیس نے پر امن اسا تذہ پر آ نسو گیس کی شیلنگ کی اور کئی اسا تذہ کو گرفتار کیا ۔انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظو ری اور ان کانو ٹیفیکیشن کے اجراء تک ان کی بھوک ہڑتال جا ری رہے گی ۔اس دوران سول اسپتال کوئٹہ سے ڈاکر عر ض محمد کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے بھوک ہڑتا لی کیمپ میں اساتذہ کی نگرانی اور ان کو طبی امداد فراہم کررے ہیں۔
balochistan protest
اسی طرح پورے صوبے میں ایپکاکی ھڑتال کے باعث حکومتی مشینری گذشتہ ایک ہفتہ سے جام ہے اورتمام صوبے میں دفتروں پرتالے لگے ہیں پھر بھی ہمارے سالاراعلیٰ اورچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی آرام فرمارہے ہیں آرام کیوں نہ کرے صوبے میں چند آفیسروں کووالی وارث جوبنایاگیاہے اورپورا صوبائی حکومت اخبارات کے ذریعے ایک بدیسی اورادھار پرلیاگیاڈی جی پی آرجوچلارہاہے یہی وجہ ہے کہ صوبے کے پشتون بلوچ ہزارہ اورآباد کاروں کے مسائل خودبخودحل ہورہے ہیں کسی زمانے میں مشہورتھاکہ پاکستان کواللہ چلارہاہے اوراللہ ہی چلائے گا کیونکہ حکمرانانوں نے ملک سے اسلام ختم کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی آج صوبہ بلوچستان اللہ چلارہا ہے اللہ کوصوبے کے عوام پررحم آتاہے ورنہ صوبے کے حکمرانوں نے صوبے کے عوام کو زندہ درگورکرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، راہزنی،بم دھماکے اوراسٹریٹ کرائمز نے لوگوں کوکوئٹہ شہرسے نقل مکانی پرمجبورکردیا ہے۔
baloch
صوبہ بلوچستان صوبہ ہڑتالستان بن چکاہے سرکاری مشینری جام اور کرپشن کاپہیہ چل رہاہے پھرحکمرانوں کوکیاپرواہ صوبہ توصوبہ ہے چاہے صوبہ بلوچستان ہو یاصوبہ ہڑتالستان ۔۔۔۔۔۔؟تحریر : عبدالکبیرشاکر abdulkabir41@gmail.com