ضلع گجرات میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرونگا :محمد طاہر کاشف
Posted on May 29, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : ضلع گجرات میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرونگا اور ضلع گجرات کو پنجاب بھر میں تیسویں نمبر سے پہلے پانچ نمبروں پر لانے کے لیے موثر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے سماجی تنظیموں اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کا مکمل تعاون چاہتا ہوں اور انشاء اللہ گجرات کو تعلیمی میدان میں پہلے نمبروں پر لے آئونگا ، ان خیالات کا اظہار محمد طاہر کاشف EDO ایجوکیشن نے سنگت فاؤنڈیشن کے آفس میں حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کے تمام ممبران کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا ، ملاقات کے دوران حلقہ تعلقاتی گروپ نے ممبران نے محکمہ تعلیم میں درپیش مختلف مسائل کو اجاگر کیا ، خاص طورپر درخواست کی کہ گورنمنٹ سکولوں میں جبری ٹیویشن کے خاتمے ، گورنمنٹ سکولوں کی ناگفتہ بہ حالت کو سدھارنے ، بچوں کے بیٹھنے کے لیے مناسب فرنیچر کا انتظام نہ ہونے ، اکثر سکولوں کی عمارت ناکافی ہونے یا خستہ حال ہونے ، بیشتر سکولوں میں بجلی کا اپنا میٹر نہ ہونے ، چار دیواری مناسب نہ ہونے اور یہاں تک کہ لیٹرین کا بھی قابل استعمال نہ ہونے جیسے مسائل کو اجاگر کیا ، EDO ایجوکیشن نے حلقہ تعلقاتی گروپ کا ان مسائل کی نشاندہی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمے میں وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں تاہم وہ ان تمام مسائل کے حل کے لیے تک و دو کر رہے ہیں اور روزانہ محکمے کے تمام متعلقہ افسران اور وہ خود سکولوں کو باقاعدگی سے معائنہ کر رہے ہیں ، اور انشاء اللہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، سماجی تنظیموں اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کی مدد سے ان تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے ، ا س موقع پر چیئرمین حلقہ تعلقاتی گروپ اشتیاق احمد کھوکھر ، وائس چیئرمین محمد آصف بٹ ، سیکرٹری خاور شہزاد ، ترجمان ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، کوارڈی نیٹر NA105 عمانوایل نعیم ، پروگرام آفیسر سنگت فائونڈیشن اسامہ افتخار اور حلقہ تعلقاتی گروپ کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔