طالبان افغانستان میں دوبارہ حکومت سنبھال سکتے ہیں،امریکا

taliban

taliban

امریکی افواج کی ایک خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان افغانستان میں دوبارہ حکومت سنبھال سکتے ہیں۔
بگرام ائر بیس پر تیار کی جانے والی انتہائی خفیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ نیٹو افواج کی افغانستان سے واپسی کے بعد طالبان کا دوبارہ اقتدارمیں آ جانا یقینی نظر آتا ہے۔
اخبار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے کچھ علاقے پہلے ہی طالبان کے زیر اثر آ چکے ہیں۔رپورٹ میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر طالبان کی پشت پناہی کا الزام بھی عائد کیا گیا۔