قطر میں طالبان کا سیاسی دفتر کھلنے کی تصدیق کے بعد امریکا کی جانب سے امن مذاکرات کیلئے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ گوانتا نامو جیل سیاہم طالبان رہنماں کی رہائی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق گوانتا نامو جیل سیافغانستان میں طالبان دور کے وزیر داخلہ ملا خیر خوا اور نور اللہ نوری کو ابتدائی طور پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ طالبان کی جانب سے ملا فضل اخوند کو بھی رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جسے ممکنہ طور قطر کے حوالے کرنے پر غور کیاجارہا ہے۔ مغربی دنیا اور افغان حکام کی جانب سے طالبان کے اس اقدام کو امن منصوبے اور دس سالہ جنگ کے اختتام کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مفاہمت کیلیے تیار ہیں۔