افغانستان کیلئے امریکا کے نمائندے مارک گراسمین نے قطر میں طالبان سے مزاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل میں پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جارہا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں مارک گراسمین کا کہنا تھا طالبان کیساتھ قطر میں مذاکراتی عمل میں افغان حکومت کو بھی الگ نہیں رکھا گیا۔ امریکا پاکستان اور افغانستان سے باہمی احترام پر مبنی رشتہ چاہتا ہے۔ اور اس کیلئے کوشش جاری ہیں۔ اور جاری رہیں گی۔ انہوں نے حسین حقانی کو بیرون ملک سفر کی اجازت ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سفارشات دیں تو ڈرون حملے بند کئے جاسکتے ہیں۔