طالبان سے پاکستان میں مذاکرات جاری ہیں،افغان حکام کا دعوی

taliban

taliban

افغان حکام نے پاکستان میں طالبان سے امن مذاکرات کرنے کا دعوی کیاہے۔ارسلاں رحمانی کا کہناہے کہ عسکریت پسندوں سے بات چیت اسلام آباد کا امن مذاکرات کیلئے حمایت بڑھانے کا اشارہ ہے۔ قندھار صوبے کی امن کونسل کے سربراہ عطا محمد احمدی نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ دس روز میں افغان حکام کا دو سے تین ارکان پر مشتمل وفد پاکستان جار طالبان سے مذاکرات کرچکاہے۔ اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

عطا محمد کا کہنا تھا کہ درمیان کی درمیانی قیادت سے امن مذاکرات پاکستان کے شہر کوئٹہ میں جاری ہیں۔ افغان امن کونسل کے رکن ارسلان رحمانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ افغان صدر حامد کرزئی کے پاکستان کے حالیہ دورے سے طالبان سے مذاکرات کا دروازہ کھلاہے۔ اور توقع ہے کہ صورتحال بہتر ہوگی۔