کراچی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ترجمان حافظ محمد علی یزدانی، حافظ محسن جاوید اور دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ علامہ ابتسام الہی ظہیرنے ڈاکٹر طاہرالقادری کو مناظرے کا چیلنج دیا تھا، لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری خود سامنے آنے کی بجائے اپنے ماتحتوں کی آڑ میں مناظرے سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے کارکنوں سے بیان دلوانے کی بجائے خود علامہ ابتسام الہی ظہیر کا سامنا کریں۔ رہنماں کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست نہیں ریاست بچانے کا نعرہ لگایا اور اب رفتہ رفتہ سیاسی عمل کا حصہ بننے کیلئے مختلف قسم کے حیلے بہانے استعمال کر رہے ہیں، اگر سیاست نہیں کے نعرے کا مطلب سیاسی عمل کو بہتر بنانا اور انتخابات کو التوا سے بچانا ہے تو پہلے سیاست کی نفی کیوں کی گئی۔