طاہر القادری نے اسی وزیر اعظم کے دستخطوں سے طے پانے والے معاہدے کو تسلیم کیا جس وزیراعظم کو سپریم کورٹ نے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، روحیل اکبر
Posted on January 19, 2013 By Zain Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد (این ایل آئی)تحریک تحفظ پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین میاں عبدالوحید اور مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ دودن پہلے وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر خوشیاں منانے اور لانگ مارچ کے شرکاء کو فتح کی نوید سنانے والے طاہر القادری نے اسی وزیر اعظم کے دستخطوں سے طے پانے والے معاہدے کو تسلیم کیا۔
جن وزراء اور حکومتی نمائندوں کو وہ ایک دن پہلے تک سابق کہہ رہے تھے ان کی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں گلے لگایا اور دو دن پہلے طاہر القادری کو مذاق کا نشانہ بنا نے والے وفاقی وزیر اطلاعات کو طاہر القادری اس طرح گلے ملے جیسے برسوں سے بچھڑے ہوئے تھے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمر انوں کے اقتدار میں بیٹھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا، ملک کو جتنا نقصان پچھلے پانچ سالوں میں ہوا ہے اتنا نقصان پچھلے 60 سالوں میں نہیں ہوا۔