تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کچھ دن کی خاموشی کے بعد پھر سیاسی میدان گرم کرنے والے ہیں۔ آج وفاقی وزرا پر مشتمل حکومتی ٹیم اسلام آباد میں طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد پر بریفنگ دے گی۔
سترہ جنوری کو ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام آباد میں سرکار کو للکارا اور بعد میں عوام کو بتایا کہ اب اگلے مذاکرات ستائس جنوری کو ہوں گے اور آج وہ تاریخ آن پہنچی ہے۔ لانگ مارچ کے موقع پر طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد پر بات چیت کے لئے وفاقی وزراء آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ڈاکٹر طاہر القادری سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ لاہور میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ مخدوم امین فہیم، قمر زمان کائرہ، فاروق ایچ نائیک اور خورشید شاہ سمیت دیگر وزراء شامل ہوں گے۔