لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال اور طاہر القادری کے لانگ مارچ کے اعلان کے حوالے سے غور کے لیے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی شہباز شریف، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار، احسن اقبال ، ظفر اقبال جھگڑا اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔