اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سب ہی سوچ رہے ہیں کہ لانگ مارچ کا اخلاقی جواز کیا ہے۔ انہوں نے کہا طاہر القادری آئین کی کتاب پکٹر کر غیر آئینی بات کر رہے ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وہ وقت گیا جب آئین سے انحراف کیا جاتا تھا آئین میں تبدیلی صرف پارلیمان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری تمام جہدوجہد آئین کی بحالی کے لئے رہی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا طاہر القادری آئین کی کتاب پکٹر کر غیر آئینی بات کر رہے ہیں ، طاہر القادری فوج اور عدلیہ کو مذاکرات میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا اگر طاہر القادری تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو اپنے منشور کے تحت اور اقتدار میں آ کر تبدیلی لائیں۔ انہوں نے کہا آئین اور قانون کے اندر رہ کر مذاکرات کیے جا سکتے ہیں ، الیکشن کمیشن کو صرف آئین کے مطابق ہٹایا جا سکتا ہے۔