پشاورخیبر پختونخوا کے گورنر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے بہت سے مفادات مشترک ہیں،عالمی برادری نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا۔ پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈز میں زیر علاج بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ حکومت کرے گی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جب بھی حکومت کوئی قدم اٹھاتی ہے تو اسے عالمی مفادات سے جوڑ دیا جا تا ہے۔ انہوں نے عید کے موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر چاند دیکھنے کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں ہے جہاں روزہ ہے وہاں روزہ ہو نا چائیے اور جہاں عید وہاں عید ہونی چا ئیے۔