عالمی تنطیم اہلسنت لالہ موسیٰ کا اجلاس قاری محمد رفاقت سیالوی کی صدارت میں ہوا
Posted on May 10, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ: عالمی تنطیم اہلسنت لالہ موسیٰ کا اجلاس امیر لالہ موسی قاری محمد رفاقت سیالوی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف 11مئی بروز جمعتہ المبارک کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اس سلسلہ میں شہر کی تمام مزہبی تنظیموں اور مقتدر علماء اکرام سے رابطہ قائم کیا جائے گا اجلاس میں ڈاکٹر نور محمد چشتی صوفی مھمد اقبال زرگر علامہ غلام ربانی چشتی مولانا محمد یوسف سیالوی مولانا نعیم اللہ چشتی مفتی عبدالسلام ہاشمی قاری وحید شہزاد سیالوی قاری عبدالعزیز نقشبندی حافظ غلام حسین سیالوی قاری امجد علی چشتی حافظ محمد اقبال سیالوی اور دیگر کاروباری شخصیات بھی شریک تھی شرکاء اجلاس نے کہا کہ عالم کفر کی شرمناک حرکت پر کوی عاست اقدام نہ کرنا اور ملعون ٹیری جونز سزا نہ دینا زیادہ افسوسناک ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ بد بخت پادری ٹیری جونز کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے پوری دنیا میں مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی پر دکھی ہیں احتجاجی ریلی جامع مسجد بلال مین بازار سے شروع ہو گی اور جی ٹی روڈ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو گی عالمی تنظیم اہلسنت لالہ موسیٰ کے عہدیداران مے عاشقان مصطفی سے اپیل کی ہے کہ احتجاجی ریلی میں شریک ہو کر غیرت ایمانی کا ثبوت دیں۔