عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کی فی اونس قیمت میں باسٹھ ڈالر اسسی سینٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ سترہ سو پچاس ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک اونس سونا سولہ سو اٹھاسی ڈالر پچاس سینٹس میں دستیاب تھا جو ہفتے کے آخر میں سترہ سو اکیاون ڈالر تیس سینٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مختلف عوامل کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی سونے کی خریداری میں دلچسسپی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔