عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت سترہ سو ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے. پیر کو ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں بائیس ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ سترہ سو دس ڈالر نوے سینٹس فی اونس پر پہنچ گئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آٹھ سو پچاس روپے کا اضا فہ ہوا ہے۔ آل سندھ صرافہ بازار ایسو سی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پرسرمایہ کاروں کی سونے کی خریداری میں دلچسپی بڑھی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔