عالمی منڈی(جیوڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تیزی سے گرنے کے بعد کچھ سنبھل گئی تاہم اب بھی تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب کاروبار ہو رہا ہے۔
چین کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کی خبروں نے مارکیٹ میں فروخت کا دبا دیکھا گیا۔ نیویارک میں خام تیل کی قیمت ستاسی ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوگء جب کہ برینٹ نارتھ سی کے ایک سو آٹھ ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ تاہم ایشیائی ٹریڈ کے دوران لائٹ سوئٹ کروڈ آئل ستاسی ڈالر چھالیس سینٹ تک پہنچ گیا۔ رواں سال کے دوران خام تیل کی قیمت میں بارہ فیصد تک کی کمی ہوچکی ہے۔