ممبئی: (جیو ڈیسک) بھارت میں آئی پی ایل کا انعقاد کامیاب ترین قرار دیا جاسکتا ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا اثر اب بالی ووڈ سیلیبرٹی شخصیت کے بچوں پر بھی پڑرہا ہے اور اب بالی ووڈ سپراسٹارعامر خان کے بیٹے بھی ایک کرکٹ میچ کا انعقاد کریں گے ۔عا مر خان کے بیٹے جنید خان جو کہ ابھی ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں وہ اپنی کالج کی ٹیم کی ٹیم کا مقابلہ بالی ووڈ سیلیبرٹی شخصیات کی ٹیم سے کرائیں گے ۔یہ ٹی ٹوئنٹی میچ برابورن اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا ۔بالی ووڈ سیلیبرٹیز میں عامر خان ، ایشا کوپی کر،ارباز خان س،سہیل خان سمیت دیگر اداکار اس ٹیم کا حصہ ہونگے ۔