سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آزاد نے کہا ہے کہ عدلیہ بحالی تحریک میں نعرے لگانے والوں کو جج تعینات کیا گیا، ججز کی تقرری میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا گیا، من پسند افراد کو نوازا گیا۔ میر پور آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ میں پک اینڈ چوز کا نطام ختم کیا جائے۔ آزاد کشمیر کے ججز کی تقرری کا حتمی فیصلہ پاکستان میں ہونا غلط ہے آزاد کشمیر کو اختیار دیا جائے۔ آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد کبھی بھی مکمل نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کو حکومت کرنے کے لئے فری ہینڈ ملنا چاہئے۔