عدلیہ سے تصادم نہیں ہو گا، وزیر اعظم، آرمی چیف کی ملاقات

Meeting

Meeting

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کے فیصلے بعد ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ عدلیہ سے تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہو گی اور حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔ واضح رہے کہ پیر کو یوم شہداء کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل کیانی نے کہا کہ تھا کہ تمام ادارے اپنی حدور میں رہ کر کام کریں۔