پنجاب(جیوڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عدلیہ کی نگرانی میں ائندہ عام انتخابات کے انعقاد کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ملک کی 65 سالہ تاریخ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے داغدار رہی ہے اس لیئے سب پر لازم ہے کہ ایسے تمام اقدامات کی حمایت کی جائے جن سے ایک صاف اور شفاف انتخابات کی راہ ہموار ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پاوزیشن میں ہونے کے باوجود اٹھارویں اور انیسویں ترمیم کی منطوری کے لیئے اہم کر دار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل پا چکا جبکہ غیر جانبدار نگراں حکومت کی تشکیل کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔
چودھری نثار نے کہا کہ سیکورٹی خدشات کے حوالے سے پولیس کی مدد کے لیئے رینجرز اور جہاں ضرورت پڑے فوج کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔