عراق میں اب بھی خفیہ جیلیں موجود ہیں، ہیومن رائٹس واچ

iraq jail

iraq jail

ہیومن رائٹس واچ : (جیو ڈیسک)انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ عراق میں اب بھی خفیہ جیل اورعقوبت خانے موجودہیں۔ نیویارک سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی حکومت نے خفیہ جیلوں کو بند کرنے کاحکم دیاتھاجس پرعمل نہیں کیا گیا۔ یہ عقوبت خانے مبینہ طور پروزیر اعظم نوری المالکی کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں۔

سیکورٹی اہلکار بغدادمیں گھرگھر تلاشی کے دوران بعث پارٹی کے اہلکاروں کو ڈھونڈ کرٹارچر سیلوں میں منتقل کرتے ہیں۔ہیومن رائٹس واچ نے عراقی حکومت سے معاملے کی غیر جانبدارنہ تحقیق کیلئے آزادکمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔