عراق میں حملے ، کم از کم 40 افراد ہلاک

Iraq Attacks

Iraq Attacks

عراق (جیوڈیسک) عراق میں آج ہونے والے متعدد بم حملوں کے نتیجے میں کم ازکم چالیس افراد ہلاک جبکہ 130 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ بظاہر ان حملوں میں کردوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کرکوک میں ہوئے ایک حملے میں اکیس افراد مارے گئے، جن میں آٹھ کرد سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔

اس حملے میں سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسرا حملہ کرد سکیورٹی اہلکاروں کی ایک عمارت پر کیا گیا ، جس میں تین افراد مارے گئے۔ تیسرا حملہ صلاح الدین نامی شہر میں ہوا، اس میں بھی کردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس پر تشدد کارروائی میں چھ افراد لقمہ اجل بنے۔