عراق : (جیو ڈیسک) عراق کے چھوٹے بڑے شہروں میں بیس بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چالیس کے قریب پہنچ گئی، جبکہ ڈیڑ ھ سو سے زائد زخمی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تین کار، دو سڑک کنارے اور ایک خودکش کار بم دھماکہ بغداد کے ایک حصے میں ہوئے۔ جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس طرح کرک، تاجی، سمارا، موصل، رمادی اور فلوجہ سمیت دیگر شہروں میں بم دھماکوں میں پچیس کے قریب افراد اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے۔