عظمی ایوب زیادتی کیس سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ پشاور ہائی کورٹ میں آج جمع کروائے گی۔
انوسٹی گیشن آفسیر میاں نصیب شاہ نے عظمی ایوب کے بھائی عالم زیب کے قتل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ اور گرفتار ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے پاس جمع کرائیں گے۔
اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی عظمی ایوب کے چھوٹے بھائی زعفران نے بتایا ہے کہ ملزم نائب صوبیدار نصیب اللہ کے ڈی این اے ٹیسٹ عظمی ایوب کی نومولود بچی کے ڈی این اے کے ساتھ میچ کر گئی ہے تاہم متعلقہ حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ۔