عظیم اداکار راج کپور کی آج 87ویں سالگرہ ہے

raj kapoor

raj kapoor

بھارتی فلم انڈسٹری میں یونیورسٹی کا درجہ رکھنے والے عظیم اداکار اور ہدایت کار راج کپور کی آج ستاسویں سالگرہ ہے۔ مونٹاج راج کپور کو آج ہندوستانی فلم انڈسٹری میں لیجنڈ ہی نہیں ایک یونیورسٹی کا بھی درجہ حاصل ہے۔ ان کی اداکاری، کردار نگاری اور ان کی ہدایت کاری کو یونیورسٹیوں میں سینما کے موضوع پر تحقیق کا درجہ مل چکا ہے۔
مختلف گانوں کے کلپس راج کپور انیس سو انتالیس میں نیل کنول میں پہلی مرتبہ ہیرو کے طور متعارف ہوئے اور ان کے مقابل برصغیر کی نامور و خوبرو اداکارہ مدھو بالا کو کاسٹ کیا گیا۔ اتفاق ہے کہ ان کی بھی یہ پہلی ہی فلم تھی۔ اسی برس انہوں نے فلم آگ کی ہدایات دیں۔ راج کپور کو شہرت  برسات سے حاصل ہوئی۔ ان کی مقبول ترین فلموں میں آوارہ اور میرا نام جوکر ہیں جس میں ان کی ادکاری اپنے عروج پر نظر آتی ہے خاص طور سے آوارہ میں انہوں نے اس طرح کا گیٹ اپ اختیار کیاتھا کہ ان پرچارلی چپلن کا گمان ہوتا تھا۔ ان کے اس گیٹ اپ کو فلم انڈسٹری میں بہت پذیرائی ملی۔ اس گیٹ اپ کو انہوں نے فلم شری چارسوبیس اور جس دیس میں گنگا بہتی ہے میں بھی استعمال کیا۔
بطور ہدایت کار انہوں نے کئی مشہور ہیروئنوں کو بھی متعارف کرایا ان میں ڈمپل کپاڈیہ اور مندھاکنی شامل ہیں۔ مشہور بھارتی فلم حنا راج کپور کی آخری فلم تھی ۔ اس میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا اور اس فلم نے باکس آفس لوٹ لیا۔