علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کی راہ میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے بلا تفریق خاتمہ کیا جائے۔ ڈاکٹر ندیم مقبول
Posted on December 8, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) شاہ فیصل ٹاؤن میں 25محرام الحرام کے موقع پر امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنھہ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس پر ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے انتظامات مکمل ،امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کے روٹس پر تمام تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے جلوس کے روٹ کو مکمل نو پارکنگ زون قرار دیکر ہر قسم کی پارکنگ اور رکاوٹیں قائم کرنے پر ممانعت کردی گئیں ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے چیف آفیسر کمال مصطفی اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ مسجد و امام بارگاہ حسین مشن،امام بارگاہ زینب کلثوم کا دورہ کرکے منتظمین سے ملاقات کی اور شہادت زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنھہ کے موقع پر امام بارگاہوں کے اطراف اور برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کے روٹس پر ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر انفارمیشن محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے منتظمین سے ملاقات کرکے ان سے علاقائی مسائل کے حوالے سے انتظامات اور مذہبی ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور انشا اللہ قائد کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت علاقائی ترقی اور عوامی خوشحال کے سفر کو جاری رکھ کر خوشحال معاشرے کے قیام کو یقینی بنا ئیں گے ۔امام بارگاہوں اور جلوس پرمٹ ہولڈر سے ملاقات میں اُن کے درپیش مسائل سننے کے بعد حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کی راہ میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے بلا تفریق خاتمہ کیا جائے،25محرم شہادت زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنھہ کے موقع پر شاہ فیصل کالونی نمبر4 امام بارگاہ حسینی مشن سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کے روٹس سے تمام رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنانے کے ساتھ جلوس سے قبل روٹس کا مکمل سروے کرکے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔
اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون میں ٹریفک کی روانی اور آمد ورفت کے حوالے مسائل کے خاتمے کے لئے عوامی تعاون کے زریعے اقدامات کررہے ہیں شہادت امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنھہ کے موقع پر شاہ فیصل ٹائون میں امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کے روٹس پر صفائی و ستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ بھی کردیا گیا اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹاؤن میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ عوامی شکایات کے ازالے تک شاہ فیصل ٹاؤن میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم کو عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا کر تمام علاقوں کو غیر قانونی اقدام سے پاک بنا یا جائے گا ۔