علاقہ کے عوام کو آزمائے ہو ئے لوگوں سے جان چھڑانی ہو گی منتخب نمائندوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ملک کو ملستان بنا دیا ، الطاف حسین دریشک
Posted on February 3, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
راجن پور(حنیف بلوچ سے)علاقہ کے عوام کو آزمائے ہوئے لوگوں سے جان چھڑانی ہو گی منتخب نمائندوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ملک کو ملستان بنا دیا آئیندہ الیکشن میں عوام نے اعتماد کیا تو سابقہ دور کی طرح اب بھی دریشک گروپ عوام کی خدمت کریگا اور آنے والے الیکشن میں سردار نصر اللہ خان گروپ کامیابی حاصل کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار دریشک گروپ کے رہنماء الطاف حسین دریشک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ عوامی نمائندوں نے اپنے حلقے کی عوام کو انتقامی سیاست کو فروغ دیا انہوں نے کہا کہ سردار نصر اللہ خان دریشک اور اس کے بیٹوں سردار علی رضا اور سردار حسنین خان دریشک نے اپنے دور اقتدار میں ضلع راجن پور میں بے پناہ ترقیاتی کام کرائے اور کہا کہ کروڑوں کی لاگت کے کام دریشک گروپ کے مگر موجودہ عوامی نمائندے اب عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں کہ یہ ترقیاتی کام ہم نے کرائے ہیں لیکن یہ ان کی بھول ہے اور عوام نے اب ان کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے اور کہا کہ عوام کو اب آزمائے ہوئے لوگوں سے جان چھڑانی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دریشک گروپ نے ضلع راجن پور کے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دے تھے اور کہا کہ دریشک گروپ کے اقتدار میں آنے سے پو رے ضلع کی محرومیاں دور ہوں گی اور علاقے کی غیور عوام کو چاہے کہ وہ آنے والے آلیکشن میں ووٹ کی پرچی سے آزمائے ہوئے لوگوں کو اس کے زریعے ان کو مسترد کر دیں اور اپنے علاقائی سردار بزرگ سیاستدان سردار نصر اللہ خان دریشک گروپ کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور کہا کہ انشاء اللہ جیت تو ہمارے سردار کی ہو گی۔