دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عمران فاروق کے قتل سے متعلق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے لندن میں کاروباری آ فس پر چھاپے سے کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے،یقین ہے تحقیقات کے بعد ایم کیوایم سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔عمران فاروق کے قتل سے متعلق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے لندن میں چھاپے پر دفترخارجہ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں کاروباری آ فس پر چھاپے سے کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔
یقین ہے تحقیقات کے بعد ایم کیو ایم سے متعلق غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت اور ملک میں سیکیولر قوتوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ اس سے قبل اسکاٹ لینڈیارڈ نے آ فس پر چھاپے کے دوران اہم شواہد ملنے کی تصدیق کی تھی ، تاہم ایم کیو ایم نے اس چھاپے سے متعلق لاعلمی کا اضہار کیا تھا۔