بالی ووڈ (جیوڈیسک) عمران ہاشمی کی نئی فلم رش فلمی شائقین کی امیدوں پر پوری نہ اتر سکی اور ناکام ہو گئی۔ چھبیس اکتوبر کو ریلیز ہونے والی رش کی کہانی میں میڈیا، سیاست اورجرائم کو موضوع بنایا گیا ہے جس میں عمران ہاشمی نظرآئے کرائم رپورٹر کے روپ میں۔
ناقدین نے فلم کی ناکامی کی وجہ کمزور اسکرپٹ کو قرار دیا تاہم انہوں نے عمران کی اداکاری کو سراہا۔ سولو اسٹار کے طور پر بالی وڈ میں اپنی جگہ بنا لینے والے عمران ہاشمی اس سے پہلے لگاتار کئی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔