ممبئی : ( جیو ڈیسک) این جی ٹی اپنی فلموں کے ہر گانے میں ٹہلتے نظر آتے بالی ووڈ ہیرو عمران ہاشمی اب ہدایتکار دیباکر بینرجی کی سنسنی خیز فلم شنگھائی میں جم کر ڈانس کر رہے ہیں۔ اس فلم کے گانے بھارت ماتا کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے جس میں عمران کے مداح ان کو ٹہلتے ہو ئے نہیں بلکہ ناچتے ہوئے دیکھیں گے۔
تجسس اورسنسنی سے بھر پور اس فلم کے موسیقار وشال شیکر ہیں جبکہ یہ گانا وشال ڈاڈلانی اور کیرتی نے اپنی آواز میں ریکارڈ کر وایا ہے۔ فلم میں عمران ہاشمی کے علاوہ ابھے دیول اور کالکی کوئچلن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جسے رواں سال8 جون تک سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔