بھارت کے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ سب کو عمر کے مسئلے پر تنازعہ پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہئیے تھا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے جنرل وی کے سنگھ کا کہنا تھا عمر کا مسئلہ ایسا نہیں تھا کہ جسے خوش اسلوبی سے حل نہ کیا جا سکتا ہو۔ اگرخود وہ اور تنازعے سے جڑے باقی افراد چاہئتے تو تنازعہ پیدا ہی نہ ہوتا۔ اس سے متعلق تمام فریق چاہتے تو پہلے ہی اس مسئلے کو نمٹایا جا سکتا تھا۔