عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور طریقہ سے کام کر رہے ہیں :راجہ بشارت
Posted on May 25, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: ڈی پی او گجرات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور طریقہ سے کام کر رہے ہیں ، خواتین کے مسائل کو سننے کیلئے تھانہ کی سطح پر لیڈیز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا ، گزشتہ روز NA105کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ، جس کی قیادت پروگرام آفیسر نے کی ، ڈی پی او گجرات نے حلقہ تعلقاتی گروپ کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ بنیادی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ، ہم ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گے ، جو ہمیشہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے رضا کارانہ طور پر سامنے آتے ہیں ، مجھے سنگت فائونڈیشن کی کارکردگی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے ، محکمہ پولیس ان مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی ، اس موقع پر حلقہ تعلقاتی گروپ کے گروپ کے پروگرام آفیسر آسامہ افتخار نے بتایا کہ ہمارا نقطہ نظر عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل ہے ، ہمارے ممبران نے یہ بات نوٹ کی پولیس اسٹیشن میں خواتین کے ساتھ برتائو نہیں کیا جاتا ، جس کی وجہ سے بے پناہ مسائل پیدا ہوتے ہیں ، اس موقع پر حلقہ تعلقاتی اس موقع پر حلقہ تعلقاتی گروپ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔