عوام ائندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہوکر سازشی عناصر کو ناکام بنائیں گے۔ علائو الدین باچا

سوات(جی پی آئی)ممبر قومی اسمبلی سید علائو الدین باچا نے کہا ہے کہ عوام ائندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہوکر سازشی عناصر کو ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مسلم لیگ کے قائد نے دعوی کیا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو مایوس کریں گے لیکن میں دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ ائندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیابیاں سمیٹی گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھٹو کے دیوانے ہیں اور پاکستان کے عوام میں بھی بھٹو کی روح ہیں جس اظہار وہ ائندہ عام انتخابات میں ووٹ کے شکل میں کردیں گے اور ثابت ہوجائے گا کہ عوامی سپورٹ کونسی پارٹی کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہمیشہ اس ملک کے غریب عوام کی سیاست کی ہے اور ہمیشہ غریب کے حق کیلئے اواز اٹھائی ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں عوام ترجمانی کرنے کے بجائے اپنی کرسی کی سیاست کرتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کبھی ناکامی نہیں بلکہ ہمیشہ کامیابیاں سمیٹتی ہیں۔