عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے۔ جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

Javed Hashmi

ملتان : مسلم لیگ نون کے مرکزی سینئر نائب صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں، صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو مستعفی ہو جانا چاہئیے۔ ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عوام مہنگائی، بیروزگاری اور غربت سے تنگ آچکے ہیں، مسائل حل کرنے کی بجائے ملک لوٹ کر ذاتی اثاثے بنائے جارہے ہیں۔
جاوید ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو مستعفی ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئے روز نیا بحران کھڑا کر دیتی ہے، میمو اسکینڈل معمولی نہیں،آئندہ چند روز میں بہت کچھ ہونیوالا ہے۔خیر پور بھٹہ میں ہونے والے مسلم لیگ نون کے جلسے میں مین تاروں سے کنڈیاں ڈال کر بجلی استعمال کی گئی۔