بہاولنگر : (جیو ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم گیلانی سپریم کورٹ کے ساتھ نارواسلوک کر رہے ہیں۔ عوام کی نظریں چیف جسٹس آف پاکستان پر ہیں۔ بہاولنگر حیدر اسٹیڈیم میں جسلہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو مزاق بنایا ہوا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اقتدارکی بندربانٹ کا سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کا سونامی سب کو بہالے جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ عدلیہ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا امید کرتے ہیں کہ عدلیہ اس ملک سے لوٹا ہوا پیسا وآپس منگوائے گی۔ اس موقع پر عمران خان کے خطاب کے بعد جلسہ میں بدانتظامی دیکھنے میں ائی بہت سے نوجوان عمران خان کی طرف لپکے لیکن سیکیورٹی نے انہیں عمران خان تک نہ جانے دیا۔ اس موقع پر کئی نوجوانوں نے کرسیاں اور گدیاں اچھالیں اور ہلڑ بازی بھی کی جلسہ سے شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں کے ٹولے کو باہر نکال پھینکیں گے۔