مانگا منڈی(حکیم فریاد افضل رانا)عوام کے محافظ ہی لٹیرے بن گئے وردی میں ملبوس پولیس اہلکار ناکہ لگا کر چیک کرنے کے بہانے مانگا قلعہ نواں کے رہائشی رفاقت سے 40000 لے اڑ ے 15 پر 3 مرتبہ کال کرنے پر بھی جائے واردات کی حدود کا تعین نہ ہو سکا ، میڈیا کی مداخلت پر چوکی بائی پاس محرر رشید موبائل وین نمبری KSB36 پر دو گھنٹہ بعد پہنچا اور جائے واردات کا معائنہ کیا شواہد لیے اور پھر رفاقت کی مدعیت میں درخواست وصول کی۔
تفصیلات کے مطابق مانگا قلعہ نواں کارہائشی رفاقت فیکٹری میں ملازم ہے جو بنک سے کیش لیکر واپس آ رہا تھا کہ مانگا رائے ونڈ روڈ پر مکہ گارڈن کے قریب پولیس اہلکار وردی میں ملبوس ناکہ لگائے کھڑے تھے انہوں نے رکنے کا اشار ہ کیا اور روایتی چیکنگ کرنے لگے جامع تلاشی کے دوران پرس جس میں چالیس ہزار روپے ،موٹر سائیکل کی کاپی ،شناختی کارڈ ، موبائل سم موجود تھے اپنے قبضے میں لے لیا اور بلیک میل کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن لے جانے کی دھمکیاں دینے لگے ،پرس میں موجود رقم ، اہم کاغذات واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے اسرار کرنے پر رقم ،پرس ، اہم کاغذات لیکر فرار ہو گئے ،3 بار 15پر کال کرنے پر دو گھنٹے تک حدود کا تعین نہ ہوا اور کوئی اہلکار موقع پر نہ پہنچ سکا۔
پھر میڈیا کی مداخلت پر چوکی بائی پاس کا محرر رشید احمد نے موبائل وین پر موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا جائزہ لیا اور بیان قلمبند کیے ، چوکی بائی پاس میں رفاقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔