لاہور(جیوڈیسک) لاہور میں رہنے والے پردیسی اپنے پیاروں کے ساتھ عید الاضحی کی خوشیاں منانے کے لئے آبائی علاقوں میں چلے گئے۔ لاھور کے نجی و سرکاری بس اڈوں پر بیرون شہر جانے والوں کا رش رہا ، ٹرانسپورٹروں نے بھی دل کھول کر عیدی بنائی اورمنہ مانگے کرایے وصول کئے۔
مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور تلخ کلامی بھی ہوتی رہی تاہم چار و ناچار مسافروں کو ٹرانسپورٹروں کی شرائط پر ہی سفر کرنا پڑا۔ ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں کا حکومت اور انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہ لیا، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔