عید الاضحی کے بعد عشرہ محرم الحرام کے دوران بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت میں شاہ فیصل ٹاؤن بازی لے گیا
Posted on November 26, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی : عید الاضحی کے بعد عشرہ محرم الحرام کے دوران بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت میں ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن بازی لے گیا یکم تا 10محرم الحرام تک عزداروں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر عزدار تنظیموں ،مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین اور تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عوام نے حق پرست قیادت اور ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یوم عاشور پر ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کی جانب سے ماتمی و تعزیہ جلوس کے روٹس پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ حفاظتی انتظامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کو بھی یقینی بنا نے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے جلوس کے روٹس پر عزداروں کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے TMAشاہ فیصل کی جانب سے استقبالیہ ،سبیل اور فوری طبی امدادی کیمپ لگائے گئے تھے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے تمام محکماجاتی افسران کے ہمراہ جلوسوں کے روٹس کی مکمل نگرانی کے لئے مسلسل علاقائی دورے کرکے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے رہے اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں علماء اکرام اور عوامی وفود سے بھی ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے TMAشاہ فیصل کی جانب سے انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کو در پیش مالی بحران کے باجود علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنا یا جارہا ہے۔
چیف آفیسر کمال مصطفی نے علاقائی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر تعاون پر تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی وفود کو یقین دلا یا کہ جس طرح عشرہ محرم الحرام کے دوران اتحاد و بھائی چارگی کے زریعے امن کا قیام یقینی بنا یا گیا اسے طرح باہمی تعاون اور مشاورت کے زریعے شاہ فیصل ٹاؤن کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنا ئیں گے ۔