عید میلاد النبیۖ کا سب سے بڑا جلوس مسجد سنی غلہ منڈی سے نکالا گیا
Posted on February 6, 2012 By Geo Urdu گجرات
پیرمحل: شہر میں عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا جلوس جامع مسجد سنی رضوی غلہ منڈی سے نکالا گیا جس کی قیادت مفتی محمد اکبررضوی امیر جماعت اہل سنت پیرمحل ،مولانا محمد عبداللہ چشتی، مولانا صغبت اللہ، مولانا تصدیق گل، قاری منظوراحمد صفدر، مفتی وسیم سیالوی، چوہدری خالد سردار سابق ضلعی نائب ناظم، محمدصدیق پیارا، چوہدری سلطان احمد، میاں اسد حفیظ ضلعی چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، محمد نجم الحسن صدر،سعد الدین رضوی جنرل سیکرٹری سنی تحریک پیرمحل نے کی، جلوس مختلف سڑکوں اور بازاروں سے گزرنے کے بعد غلہ منڈی میں اختتام پذیر ہوگیاجلو س میں شریک شرکا ء نے سبز رنگ کے پر چم اٹھا ئے ہو ئے تھے جلوس میں چھو ٹے بچوے اور بچیاں بھی کا فی تعداد میں مو جود تھے عوام نے با زار میں پھو لوں کے پتیاں جلوس کے شرکاء پر نچھا ور کیںجبکہ پیرمحل میں جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر میلاد مصطفی کی محفلیں بھی منعقد کی گئی ہیںاور پیرمحل میںجشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوسوں اور محفل نعتوں کو سلسلہ رات گئے تک جاری و ساری رہے گا ۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے مولانا محمد اکبر رضوی نیکہا کہ 12ربیع الائول کا دن امت مسلمہ کیلئے خوشیاں لے کر آتا ہے ، اس دن حادی ِ برحق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش ہوئی اور دنیا سے ظلمت اور جہالت کا پردہ چھٹ گیا اور ہمیں بھی اسی نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلمکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ، امت واحدہ ہونے کا ثبوت دینا چاہیے اور آپس کے تمام تر اختلافات کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے کام کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے ، اور جو لوگ امت مسلمہ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ان کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے ۔