پی ٹی اے حکام نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردی کے پیش نظر لاہور, اسلام آباد اور کراچی کے ریڈ زون علاقوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے, موبائل سروس کل دن 11 بجے تک معطل رہے گی.
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عید کے موقع پر پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں، دہشتگرد پنجاب کے کچھ حصوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ عید کے موقع پر پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر موبائل سروس کسی بھی وقت اچانک بند ہوسکتی ہے۔ ہم حساس معاملہ ہونے کے پیش نظر موبائل سروس کی بندش کا ٹائم نہیں بتا سکتے۔ یہ اقدام عید کے موقع پر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عوام سے موبائل سروس بند ہونے کی ایڈوانس معافی چاہتا ہوں۔ ہم کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتنا چاہتے۔