غزہ (جیوڈیسک) مشرق وسطی میں امریکی پالیسیوں اور اسرائیل کے سب سے بڑے نقاد نوم چومسکی پہلے دورے پر غزہ پہنچ گئے۔غزہ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین میں لوگوں کا حوصلہ دیکھ کر انتہائی حیران ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے غیرقانونی طور پر غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
اندرونی قوت مدافعت اور بیرونی کاوشیں جلد ہی اسرائیلی جارحیت کو ختم کر دیں گے۔ لاکھوں لوگوں کو لمبے عرصے تک ایسی بربریت کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔