غزہ: اسرائیلی طیاروں کی بمباری، تین فلسطینی شہید

gaza

gaza

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں بمباری سے 3 فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی طیاروں نے ایک کمپانڈ اورگھرکو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں نے حماس کے راکٹ داغنے کے بعد جوابی کارروائی کی ہے۔ حماس نے راکٹ فائرکرنے سے لاتعلقی کا اظہارکیا۔ عینی شاہدکے مطابق کمپانڈ پر بمباری میں دو فلسطینی شہید ہوئے جبکہ گھر پر حملے میں ایک فلسطینی شہید اور تیرہ زخمی ہو گئے۔