لاہور(جیوڈیسک)چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے آئی سی سی کے ساتھ ملکر کوشش کی جا رہی ہے۔کرکٹ کونسل نے سیمی فائنل میں غیرمعیاری پچ کے موقف کی تائید کی۔
لاہور ایئرپورٹ پر دبئی سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ذکاء اشرف نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میچز میں سینئر کھلاڑیوں کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ ٹیم مینجمنٹ کا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہار چیت کھیل کا حصہ ہے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی پاکستان سے نیچے رہیں۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہیں اور اس سلسلے میں آئی سی سی مکمل طور پر کوشاں ہے۔