لاہور(جیوڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم بن گئے تو بھارت کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
لاہور میں سیفما کی ایک تقریب کے بعد بھارتی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات وقت پر ہوں گے۔ التوا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کسی کو بھی الیکشن ملتوی نہیں کرانے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ایک غیر جانبدار الیکشن کمشنر کام کر رہے ہیں اور ایک غیر جانبدار نگران حکومت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔