وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ویزہ کی تجدید نہ کرانے والے غیر ملکیوں کیخلاف پندرہ مارچ کے بعد کریک ڈاؤن کیا جائے گا، لیاری سمیت کراچی میں شرپسندوں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے غیر ملکیوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔ ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کے لیے جلد اجلاس بلایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں شرپسند مختلف ناموں سے بدامنی پیدا کر رہے ہیں، جن کیخلاف آئی جی سندھ کو کریک ڈاون کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔